اسلام آباد (پی این آئی) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے پاکستان میں سال 2023-24 کے لیے فوڈ سیکورٹی پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے تعاون سے کامیابی سے مکمل کر لیا۔ اس پراجیکٹ کے تحت ادارے نے پاکستان کے تمام صوبوں کے 12 اضلاع جعفر آباد، اوستہ محمد، صحبت پور، راجگال، کرک، بنوں، اپر سوات، راجن پور ، ڈی جی خان، لاڑکانہ، عمرکوٹ میں مقیم سیلاب سے متاثرہ اور مستحق افراد میں مجموعی طور پر 26,400 فوڈ پیکجز تقسیم کیے ہیں جن کا وزن 2,508 ٹن بنتا ہے۔
اس اقدام کے پہلے مرحلے سے پورے ملک میں 184,800 افراد مستفید ہوئے۔ ہرفوڈ پیکج، جس کا وزن 95 کلوگرام ہے جس میں 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، اور 5 کلو دال چنا شامل ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں