عمران خان نے سعودی عرب کو نیچا دکھانے کیلئےکیا کیا؟ وزیراعظم شہباز شریف کا تہلکہ خیزبیان

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سعودی عرب کو نیچا دکھانے کیلئے بلاک بنانے کی کوشش کی، بلاک بنا کر سعودی عرب کو تنہا کرنے کی کوشش کی گئی، کون سی ایسی مشکل تھی جب سعودی عرب نے ساتھ نہ دیا ہو؟ پی ٹی آئی دور میں خارجہ پالیسی کو بہت نقصان پہنچایا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف سے ممبران قومی اسمبلی رانا ارادت اور احمد رضا مانیکا نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں خارجہ پالیسی کو بہت نقصان پہنچا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سعودی عرب جیسے ملک کے ساتھ تعلقات خراب کئے۔سعودی عرب کو نیچا دکھانے کیلئے بلاک بنانے کی کوشش کی گئی ، بلاک بنا کر سعودی عرب کو تنہا کرنے کی کوشش کی گئی۔کون سا موقع اور مشکل تھی جب سعودی عرب نے ساتھ نہ دیا ہو؟چیئرمین پی ٹی آئی کا بیانیہ تھا کہ حکومت امریکی سازش سے گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا۔اگر سائفر کے مندرجات درست ہیں تو یہ ایک بہت بڑا جرم ہے، سائفر سے متعلق قومی سلامتی کے 2 اجلاسوں کی صدارت کی۔اگر ایسا ہوتا تو روس سے سستا تیل نہ لیتے اور نہ ہی چین سے تعلقات بحال ہوتے۔ امریکا کے ساتھ تعلقات میں بگاڑ کو باہمی اعتماد تک لانے کیلئے بڑی محنت کی۔ وزیراعظم محمدشہباز شریف نے ’’وی نیوز ‘‘کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہمارے برادر ممالک ہم سے سخت نالاں اور ناراض تھے، عمران خان نے سعودی عرب جیسے ملک کے ساتھ بھی تعلقات خراب کئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کو نیچا دکھانے کے لئے کوشش کی گئی کہ ایک بلاک بنایا جائے اور اس بلاک کے ذریعے سعودی عرب کو تنہا کیا جائے، یہ کتنا افسوسناک واقعہ ہے اور کتنی گری ہوئی سوچ ہے کہ دوست ملک جو بغیر کسی شرط اور لالچ اور کسی بدلے کی توقع کئے آپ کو بھائی اور خاندان کی طرح مدد کرے اور ہم اسی کے احسان فراموش بن جائیں اور یہ کہیں کہ سعودی عرب کے بغیر ہم کشمیر کاز کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close