خاتون اول کی طبیعت ناساز، وزیراعظم شہباز شریف اچانک کہاں روانہ ہوگئے؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ، خاتون اول نصرت شہباز کی طبعیت ناساز ہو گئی۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نصرت شہباز گذشتہ تین دن سے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف اہلیہ نصرت شہباز کی عیادت کے لیے اسلام آباد سے ہنگامی طور پر لاہور پہنچے ہیں۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے اہلیہ کے ساتھ اسپتال میں وقت گزارا۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کے دونوں بیٹے حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز بھی اسپتال میں موجود ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف اہلیہ کی عیادت کے بعد اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے۔وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے اور سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔وزیراعظم سے آج اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی بھی ملاقات ہو گی جس میں نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی جائے گی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close