ریٹائر ہونیوالے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور(پی این آئی) حکومت پنجاب نے ریٹائرمنٹ پرملازمین کیلئے بڑا اقدام اٹھانے کی خوشخبری سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے ریٹائرمنٹ کے فوری بعد پنشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت ریٹائرمنٹ کے فوری بعد بغیر کاغذی کاروائی کے 65 فیصد پنشن کی ادائیگی کی جائے گی۔پنشن کیس مکمل ہونے پر 100فیصد ادائیگی شروع کردی جائے گی۔

مزید برآں نجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈہاک ریلیف کے تحت گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کی بنیادی تنخواہیں 30 فیصد تک بڑھائی گئی ہیں۔پنجاب حکومت نے ریٹائر ملازمین کی پنشن میں بھی اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن 17.5 فیصد بڑھائی گئی ہے۔دوسری جانب آزاد کشمیر میں پنشنرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمائوں نے ترجمان حکومت کی وضاحت کو مسترد کردیا، حکومت فوری پنشن اورملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے، بیان دینے کے بجائے حکومت کو نوٹیفکیشن جاری کرنے میں کیا تکالیف ہوتی ہے، حکومت آزادکشمیر کے ترجمان کے حوالے سے جو خبرنشر کی گئی ہے یہ لولی پاپ حکومت لوگوں کو بیوقوف بنا رہی ہے ، ترجمان کے حوالے سے خبرجاری کرنے کے بجائے نوٹیفکیشن جاری کرنا چاہیے تھاجو نہیں کیا گیا 70سال میں کبھی وزیروں کی کمیٹی نہیں بنی وفاق کے مطابق ہمیشہ پنشن اورتنخواہوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوتا ہے اوراضافے کی تمام تر رقم وفاق ادا کرتا ہے۔

پنشنرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمائوں نے کہا کہ پنجاب اوروفاق کا نام حکومت لیتی ہے پنجاب میں جولائی کا اضافہ پنشنرز اورملازمین کو نہیں دیا گیا جبکہ سندھ،بلوچستان،کے پی کے اورجی بی میں جولائی سے اضافہ دیا گیا ہے آزادکشمیر ایک حساس ایریا ہے جہاں زندگی مشکل مہنگی اورکھٹن ہی80فیصد آبادی سیس فائر لائن اوردیہاتوں میں پہاڑوں پر رہتی ہے جہا ںایک کلومیٹر کے ساتھ 30روپے کرایہ زیادہ لگتا ہے اسوقت ہم ڈاکٹر کی ہدات کے مطابق دوائی نہیں خرید سکتے ،پی ڈی ایم کی حکومت نے جاتے جاتے مہنگائی کا بم گرا دیا اگر16اگست تک نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تو17اگست سے پورے آزادکشمیر میں بھرپور احتجاج ہوگا جس میں سول سوسائٹی ،وکلاء،تاجر،مذہبی وسیاسی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے ہمارا احتجا ج پرامن ہوگا اورحکمرانوں کی آنکھیں کھولے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close