سابق قومی کرکٹر کی پیپلزپارٹی میں شمولیت، بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کی پیشنگوئی کر دی

لاہور(پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹرذوالقرنین حیدرنے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذوالقرنین حیدر نے پیپلزپارٹی کے سیکرٹریٹ میں آکر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔کرکٹرذوالقرنین حیدر نے بلاول بھٹو کے آئندہ وزیراعظم بننےکی پیشگوئی کی ۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں میں بلاول بھٹوزرداری سب سےبہترین ہیں۔ذوالقرنین حیدر نے انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close