کار درخت سے ٹکرا گئی، سابق رکن اسمبلی کے شوہر جاں بحق

ہنگو (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے اہم شہر ہنگو میں کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سابق رکن اسمبلی خورشید بیگم کے شوہر جاں بحق ہو گئے ہیں ۔۔۔۔ پولیس کے مطابق کار کے بےقابو ہو کر درخت سے ٹکرانے کا واقعہ در سمند میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔۔۔۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے جاں بحق ایڈووکيٹ سعید شاہ بخاری سابق ایم پی اے خورشید بیگم کے شوہر تھے، پولیس نےحادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں