حکومت کے جاتے ہی اہم اداروں میں کی گئی سینکڑوں بھرتیاں منسوخ کر دی گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت کے رخصت ہوتے ہی پولی کلینک اور پمز میں کی گئی بھرتیوں کو منسوخ کردی گئی ہیں، منسوخی کاحکمنامہ جاری کردیاگیا۔وزارت صحت میں نوکریوں کی مبینہ فروخت کے الزامات کے بعد وفاقی حکومت کے جاتے ہی وفاقی اسپتالوں میں کی گئی بھرتیاں کی منسوخی کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ جاری مراسلے کے مطابق پولی کلینک، اور پمز اسپتال میں کی گئیں بھرتیاں منسوخ اوربھرتیوں کیلئے قائم ڈپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹیاں تحلیل کردی گئیں ہیں۔

پولی کلینک اور پمز میں گریڈ ایک سے پندرہ تک کی بھرتیاں گزشتہ ماہ میں کی گئی تھیں، پاکستان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس (پمز) میں گریڈ ایک تا 15 کیلئے 3 سو 49 آسامیوں اور پولی کلینک میں گریڈ ایک تا چارکیلئے 60 آسامیوں پر بھرتیاں کی گئی تھیں، پولی کلینک میں گریڈ 1 تا 4 بھرتی کیلئے انٹرویو جولائی میں ہوئے تھے۔ وزارت صحت نے وفاقی اسپتالوں سے بھرتیوں کا اختیار واپس لے لیا تھا اور وزارت صحت کی ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹیوں نے بھرتیاں کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close