نگران وزیراعظم کی دوڑ میں ایک اور اہم شخصیت کی انٹری

اسلام آباد(پی این آئی)نگراں وزیراعظم کے عہدے کی دوڑ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا نام بھی شامل ہوگیا۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی طرف سے صادق سنجرانی کا نام تجویز کیا گیا۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات ہوئی ہے، نگران وزیرِ اعظم کے ناموں پر مشاورت کا پہلا دور خوشگوار ماحول میں ہوا ہےجبکہ نگران وزیراعظم کے ناموں پر کل دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کی تقرری پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہوسکاہے، وزیراعظم شہبازشریف سے اچھے ماحول میں مشاورت ہوئی ہے۔ نگران وزیراعظم کے نام پر کل دوبارہ مشاورت ہوگی، وزیراعظم اور ہمارے ناموں کی کل تعداد 6ہے،وزیراعظم سے کہاکہ آپ میرے اور میں آپ کے ناموں پر غور کرتاہوں، امیدہے میں اور وزیراعظم کل کسی ایک نام پر اتفاق کرلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close