مڈغاسکر کی لڑکی سے شادی کرنا کراچی کے نوجوان کو مہنگا پڑگیا

اسلام آباد(پی این آئی)مڈغاسکر کی لڑکی سے شادی کرنا کراچی کے نوجوان کو مہنگا پڑگیا، بیوی بچہ لے کر واپس لوٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق شباہت کی مڈغاسکر کی لڑکی سے شادی دو سال بعد ناکام ہونے پراہلیہ جعلی کاغذات پر بچے کو لے کر وطن واپس چلی گئی، جبکہ عدالت نے فیصلہ دیا تھا بچہ ملک سے باہر نہیں جائے گا،پھر بھی لڑکی بیٹے کولے کر اپنے ملک چلی گئی ہے۔  شباہت ننھے بیٹے سے ملنے کیلئے عدالت میں رل گیاہے،

کراچی سٹی کورٹ میں انصاف کا متلاشی شباہت اصغر جس کی ناراض بیوی نے عدالتی احکامات کے برخلاف جا کر اس کو بیٹے سے دور کر دیا ہے، شباہت کے والدین بھی پوتے کے یوں چھن جانے بے حد افسردہ ہیں۔ شباہت اصغر کے وکیل لیاقت اعوان کے مطابق شباہت کی ناراض بیوی کو ہی نہیں بلکہ ان کے ضمانتی کو بھی سزا بھگتنا پڑے گی۔ شباہت اصغر نے مطالبہ کیا ہے کہ میری بچے سے ملاقات کروا دیں اور اسے کسی بھی طرح واپس لے آئیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں