چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویزالٰہی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر آگئی

راولپنڈی (پی این آئی) اڈیالہ سینٹرل راولپنڈی میں ق لیگ کے سربرا چودری شجاعت حسین کی پی ٹی آئی کے صدر چودری پرویز الہی سے ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ایک گھنٹے تک خوشگوار ماحول میں ملاقات جاری رہی۔ملاقات کے دوران چودری سالک حسین بھی موجود تھے۔

ملاقات میں خاندانی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل کے ملکی سیاسی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ق لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چودری شجاعت حسین اور چوہری پرویز الہی کی ملاقات میں ملک کی موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال اور خاندانی معاملات پر تبادلہ کیا گیا۔جب کہ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی اہلیہ کو شوہر سے جیل میں ملاقات کرنے کی اجازت دے دی ،عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت دی کہ 10اگست کو ملاقات کروا کر عدالت کو آگاہ کیا جائے۔جسٹس راحیل کامران شیخ نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے تمام مقدمات میں پرویز الٰہی کی ضمانتیں منظور کرتے ہوے رہائی کا حکم دیا تاہم حکومت نے شوہر کو رہا کرنے کی بجاے نظر بند کر دیا اور درخواست گزار کو شوہر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی،عدالت قانون کے مطابق پرویز الٰہی سے ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دے ۔عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت جاری کیں کہ 10اگست کو درخواست گزار کی شوہر سے ملاقات کروا کر آگاہ کیا جائے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی نظربندی کے خلاف درخواست پر کارروائی ایک دن کے لئے ملتوی کر دی۔ سرکاری وکیل نے حتمی دلائل کے لئے مہلت مانگ لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں پرویز الٰہی کی نظربندی ختم کرنے کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے نظربندی کی بابت میٹریل عدالت میں پیش کیا سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ کے مطابق خدشہ تھا کہ پرویز الٰہی حکومت کے خلاف میٹنگ کریں گے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ان کاروائیوں کا نظر بندی سے کیا تعلق ہے۔ اگر پرویز الٰہی کے خلاف مقدمات ہیں تو ایف آئی آر کی روشنی میں کارروائی کریں۔ لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل کو دلائل دینے کی مہلت دیتے ہوئے کارروائی دس اگست تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close