صوبائی دارالحکومت میں دھماکہ، امدادی ٹیمیں روانہ ہوگئیں

کوئٹہ (پی این آئی) صوبائی دارالحکومت میں دھماکہ ۔۔ کوئٹہ کے علاقے موتی رام روڈ پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔دھماکا ایک ڈیکوریشن کی دکان کے اندر ہوا، دھماکے کے بعد دکان میں آگ لگ گئی۔ ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close