لاہور ہائیکورٹ نے لال حویلی کے حوالے سے فوری فیصلہ کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (پی این آئی)لاہورہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کو شیخ رشید کی لال حویلی کے حوالے سے فوری فیصلہ کرنے سے روک دیا۔ سما کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ اقدامات کیخلاف شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں جسٹس جواد حسن نے سماعت کی۔ جسٹس جواد حسن نے سرکاری وکیل سے استفسارکیا کہ چیئرمین کوفیصلے میں کیا جلدی ہے۔ سائل کو اعتراضات داخل کرنے اور اپنا موقف پیش کرنے کا پورا موقع دیا جائے فئیر ٹرائل ہرشہری کا بنیادی حق ہے۔

عدالت نے چئیرمین متروکہ وقف املاک کوفوری فیصلے سےروکتےہوئے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت اورمحکمہ متروکہ وقف املاک ہائیکورٹ میں تفصیلی جواب داخل کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close