نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اہم اعلان

مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان آئیں گے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 ماہ میں ہماری حکومت نے خارجہ امور اورمعیشت میں بہتری کے لئے اقدامات کئے اورملک کو 2017 کا پاکستان بنانے کا پوری دیانتداری سے کوشش کی مگرسابق دور کا بگاڑ اتنا تھا کہ ہم اس میں ناکام رہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ اداروں میں بیٹھے لوگوں، عوام اور سی پیک کے مخالفین کو اب احساس ہوچکا ہے کہ 2017 والا پاکستان صرف نواز شریف ہی بنا سکتا ہے، 2017 کے سارے کردار غیرملکی سازش کا حصہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ قوتیں اب بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کے لئے کوشاں ہیں ، سابق حکمرانوں نے ملک کے اہم ادارے کے خلاف منصوبہ بندی کی جو 9 اور10مئی کو پکڑی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close