اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کی قومی اسمبلی پانچ سال کی مدت پوری کرنے کے بعد گزشتہ رات تحلیل کی جا چکی ہے۔۔۔ پاکستانی میڈیا میں جن شخصیات کے نام نگران وزیراعظم کے لیے سامنے آئے ہیں۔ ان میں جلیل عباس جیلانی، حفیظ شیخ ، جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی، جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمن رمدے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فواد حسن فواد اور کچھ دیگر نام بھی شامل ہیں۔۔۔۔تاہم قابل ذکر پہلو یہ ہے کہ اب تک سامنے آنے والے ناموں پر حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں میں اختلافات بتائے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔ لیکن دوسری جانب حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں نے سے کھل کر کسی بھی نام کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔۔۔۔
سوائے اس کے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام کچھ روز قبل جب وزارت عظمیٰ کے لیے سامنے آیا تو پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان خوشگوار تعلقات کو سامنے رکھتے ہوئے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے سے پہلے ہی نگراں وزیراعظم کا اعلان کر دیا جائے گا۔۔۔۔لیکن حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے کسی بھی نام کے بارے میں تصدیق سامنے نہیں آئی۔۔۔۔ اس سارے معاملے میں دلچسپ پہلو یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کے درمیان گذشتہ روز ملاقات ہونی تھی جو آج ہوگی۔ اس ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت کی جائے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں