اسلام آباد (پی این آئی) پاکستانی اداروں کے خلاف مہم چلانے والے سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق ڈیٹا حکومت نے اکٹھا کر لیا ہے۔۔۔۔ جنگ گروپ کے لندن میں مقیم نامہ نگار مرتضیٰ علی شاہ نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حکومت نے 500 اوورسیز پاکستانیوں کی فہرست تیار کر لی ہے۔۔۔۔ مرتضیٰ علی شاہ کا کہنا ہے کہ امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں مقیم ایسے پاکستانیوں کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں جو پاکستانی اداروں کے خلاف مہم چلانے میں مصروف ہیں ۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی مناسب وقت پر عمل میں لائی جائے گی۔۔۔۔ تاہم جیو کے نامہ نگار نے یہ نہیں لکھا کہ فہرست میں کس کس کام نام شامل ہے۔۔۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے ک 9 مئی کے بعد کئی پاکستانی برطانیہ اور دیگر ممالک فرار ہوئے۔۔۔۔ لندن میں حال ہی میں تعینات کیے جانے والے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ایسی کسی فہرست کا وجود نہیں ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں