پی ڈی ایم حکومت کا خاتمہ، 10 اگست کو یومِ تشکر و نجات کا اعلان

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی چیئرمین و سابق وزیر اعظم کی جان کو لاحق خطرات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرات کا نوٹس لیا جائے اور ان کو گھر کا کھانا اور پانی فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کور کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے خلاف کارروائیوں کی مذمت کی، ایف آئی اے کے ذریعے وکیل نعیم حیدر اور خواجہ حارث کی طلبی کی بھی مذمت کی گئی۔پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔علاوہ ازیں کور کمیٹی اجلاس میں یوم آزادی کا جشن ملک بھر میں جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ اور مجرموں کے 16 ماہ پر محیط راج کے اختتام پر 10 اگست کو یومِ تشکر و نجات کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت کے ہاتھوں معیشت اور آئین کی تباہی قوم کے سامنے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close