خودکش دھماکہ ہوگیا، افسوسناک خبر آگئی

باجوڑ(پی این آئی)باجوڑ ایجنسی میں ماموند لرخلوزو ہسپتال کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک شہری اور 5 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق باجوڑ میں ماموند لر خلوڑو ہسپتال کے قریب دھماکہ میں ایک شخص زخمی ہوا۔

دھماکہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب ڈی پی او باجوڑ کا کہنا ہے کہ ماموند لر خلوزو ہسپتال کے قریب ہونے والا دھماکہ دراصل ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملہ تھا، حملے میں ایک شہری اور 5 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے، ماموند لرخلوزو خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی کو نقصان پہنچاہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close