جیل خانہ جات نے عمران خان کو دی جانیوالی سہولیات کی تفصیلات جاری کردیں

لاہور (پی این آئی) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نےعمران خان کو دی جانیوالی سہولیات کی تفصیلات جاری کردیں۔ ترجمان محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق عمران خان کو جیل میں ایئرکولر، چارپائی اور چھت والا پنکھا دیا جا چکا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو بیڈ میٹرس، تکیہ، ٹیبل اور دو کرسیاں بھی دی گئی ہیں، جیل اور بیرک کی صفائی ستھرائی کا مکمل انتظام کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو ضروری طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں،جیل قواعد کے مطابق ڈاکٹروں کی نگرانی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو خوراک مہیا کی جا رہی ہے۔ ترجمان محکمہ جیل خانہ جات کا کہنا ہےکہ عمران خان کو سکیورٹی وجوہات پر جیل کے علیحدہ حصے میں رکھا گیا ہے۔ خیال رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج حکم نامے کے ذریعے جیل قواعدکے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں