پی ٹی آئی خاتون رہنما شاندانہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا؟ رات گئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) شاندانہ گلزار کو گرفتار کر لیے جانے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کی جانب سے دعوٰی کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی سابق خاتون ایم این اے شندانہ گلزار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

افضل مروت کی جانب سے دعوٰی کیا گیا ہے کہ شندانہ گلزار کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، ان کی والدہ گرفتاری کی چشم دید گواہ ہیں۔ تاہم اس حوالے سے اسلام آباد پولیس جانب سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف کی کئی خواتین رہنما اور کارکنان پہلے ہی زیر حراست ہیں۔ ان زیر حراست خواتین میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عالیہ حمزہ، صنم جاوید، خدیجہ شاہ شامل ہیں، جبکہ اب شندانہ گلزار کو بھی گرفتار کر لیے جانے کا دعوٰی کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت کی درخواست پر تاحال فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔ بدھ کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عسکری ٹاورحملہ کیس میں ملوث سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت کرتے ہوئے مزید سماعت 16اگست تک کے لئے ملتوی کر دی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کر لئے ہیں۔

جبکہ اس سے قبل 31 جولائی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ اور جلائو گھیرائو کے الزام میں درج مقدمے میں گرفتارسابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی و معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ اور تحریک انصاف کی سرگرم کارکن صنم جاوید سمیت دیگرکے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی تھی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ ملزمان پر عسکری ٹاور پر حملہ اور جلائو گھیرئوا کا الزام ہے، اس الزام پر خدیجہ شاہ و دیگر ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close