نیوز بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زبان پھسل گئی، کس کو آنکھ مار دی؟

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیوز بریفنگ میں اپنے دورمیں وزارت خارجہ کی کامیابیاں گنوائیں تو اس دوران ان کی زبان پھسل گئی۔

پریس بریفنگ کے دوران بلاول بھٹو پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کہنے کی بجائے وزیراعظم نواز شریف کہہ دیا۔لیکن جیسے ہی انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا توانہوں نے اپنے الفاظ کی درستگی کی، لیکن اس دوران وہاں موجود لوگوں میں قہقہے پھوٹ پڑے۔اس دوران بلاول بھی کافی محظوظ ہوئے اور وہاں موجود کسی شخص کو آنکھ مارتےہوئے اپنی گفتگو دوبارہ شروع کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close