حکومت نے جاتے جاتے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے سرکاری ملازمین کے سفری اور ڈیلی الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین کے سفری اور ڈیلی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کر دیاگیا ہے، اس پر عملدرآمد رواں سال یکم جولائی سے ہی ہو گا۔ منوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 5 سے 11 کے ملازم کا ڈیلی الاؤنس 1320 روپے ہو گا، گریڈ 12 سے 16 کے ملازم کا 2160، گریڈ 17 سے 18 کے افسر کا ڈیلی الاؤنس 3840 ہو گا۔ گریڈ 19 اور 20 کے افسر کا ڈیلی الاؤنس 4920 روپے ہو گا، گریڈ 21 کا الاؤنس چھ ہزار جبکہ گریڈ 22 کے افسر کا ڈیلی الاؤنس 7200 روپے ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close