نگران وزیراعظم کی دوڑ میں شامل بڑی شخصیت پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ خاموشی سے دو دن قبل کراچی پہنچ چکے ہیں، آتے ہی انہوں نے دوستوں سے رابطے کئے ہیں اور معاشی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا نام بھی نگراں وزیراعظم کی فہرست میں شامل ہے ان کی نگراں وزیراعظم کے اعلان سے قبل پاکستان آمد معنی خیز ہے۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اسلام آباد میں بھی دوستوں سے رابطہ کیا ہے، دوسری جانب سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ عبوری وزیراعظم کے لئے اچھے امیدوار ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب کامران خان نے اپنے پروگرام میں کہاکہ نگران سیٹ اپ کا اعلان کرکے حکومت آج ختم ہو جائے گی، ان کا کہنا تھا  کہ اپوزیشن لیڈر سمیت کچھ رہنما نگران وزیراعظم کیلئے حفیظ شیخ کا نام لے رہے ہیں، لگتا ہے اس پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close