لندن میں اہم شخصیت نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

لندن (پی این آئی) ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔۔۔۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میں نے اپنا فریضہ پورا کر دیا اب میں مطمئن ہوں۔۔۔ پاکستان میں دھرنا سیاست کے بڑے علمبردار ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا فریضہ ادا کر دیا ہے، میں نے 22 کروڑ عوام کو آوازیں دیں، صدائیں دیں، اپنے کارکن شہید کرائے، ہمارا خون بہا، اسلام آباد میں 75 دن ہر روز آواز دی،

کہ اگر آج نہیں اُٹھو گے تو کبھی اُٹھ نہیں سکو گے، تمہارے لئے دروازے بند ہو جائیں گے۔۔۔۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میں نے اتنا بتا دیا، اب میرا ضمیر مطمئن ہے، اب میں سیاست پر کوئی بیان نہیں دینا چاہتا۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری طویل عرصے سے کینیڈا میں مقیم ہیں اور انہوں نے کینیڈا کی شہریت حاصل کر لی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close