اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی میں پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کے خاتمے کا دن آ گیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج صدر عارف علوی کو بھیج دی جائے گی۔۔۔۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لیے فی الحال کسی کو شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا البتہ ایک دو روز اس حوالے سے فیصلہ ہو جائے گا۔۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے جو نام سامنے آئے گا اس پر اپوزیشن لیڈر سے بات کروں گا۔۔۔۔۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے ہو گا، انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی مشاورت ہورہی ہے۔۔۔۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم ایسا ہو جو قابل قبول ہو اور وہ ایک قابل اعتبار الیکشن منعقد کرا سکے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں