لاہور (پی این آئی) سرکاری ملازمین کو ایک ساتھ 3 تعطیلات ملنے کا امکان، یوم آزادی کے موقع پر سرکاری ملازمین کو ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ ایک اضافی تعطیل مل جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کے اختتام پر ایک ساتھ 3 تعطیلات سے مستفید ہونے والے سرکاری ملازمین کو اب دوبارہ ایک ساتھ 3 تعطیلات ملنے کا امکان ہے۔ اسٹیٹ بینک نے عام تعطیل سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 14 اگست کوعام تعطیل ہو گی جس وجہ اسٹیٹ بینک بند رہے گا۔ پاکستان کا مرکزی بینک بند ہونے کی وجہ سے تمام بینک بھی تعطیل کریں گے، واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست میں ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ تمام بینک 15 اگست بروز منگل کوصارفین کے لئے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ وفاقی ملازمین کو ہفتہ اور اتوار کو سرکاری تعطیل ہوتی ہے، یوم آزادی بروز پیر کو ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین تین دن چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔ ملک کے جن علاقوں میں سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کرتے ہیں ان سرکاری ملازمین کو پیر 14 اگست کو بھی چھٹی ہو گی، وفاقی حکومت کی جانب سے 14 اگست کی تعطیل کا اعلان ابھی نہیں کیاگیا ہے۔ حکومت کی جانب سے 14 اگست کی عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔
جبکہ یہاں واضح رہے کہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر بھی سرکاری ملازمین کو ایک ساتھ 3 تعطیلات ملنے کا امکان ہے۔ عید میلاد النبیﷺ 8 ستمبر بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے، یوں سرکاری ملازمین کو جمعہ کی عام تعطیل کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی عام تعطیلات بھی ملیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں