پی ٹی اے نے لاکھوں پاکستانیوں کے موبائل سم کارڈز بلاک کردیے

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی اے نے لاکھوں پاکستانیوں کے موبائل سم کارڈز بلاک کردیے۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے گزشتہ چھ ماہ میں 40 لاکھ سم کارڈز بلاک کیے ہیں۔

سینیٹر رانا مقبول احمد کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کے اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی اے نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر 40 لاکھ سم کارڈز کو بلاک کیا ہے۔پی ٹی اے کے چیئرمین نے ادارے کو درپیش جاری مشکلات سے نمٹنے کے لیے فائبرائزیشن کے عمل کو آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close