اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم سرکل نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کو طلب کرلیا۔ایف آئی اے نے خواجہ حارث کو طلبی کا نوٹس جاری کیا اور انہیں کل دوپہر2 بجے طلب کیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر انکوائری شروع ہوئی ہے۔پیش نہ ہونے کی صورت میں سمجھا جائےگا آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنےکو کچھ نہیں۔خیال رہے کہ خواجہ حارث سے پہلے عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کو بھی طلب کیا گیا تھا اور ان سے 8 گھنٹے تفتیش کی گئی۔نعیم پنجوتھا نے جج ہمایوں دلاور سےمنسوب سوشل میڈیا اسکرین شارٹ عدالت میں پیش کیے تھے اور ایف آئی اے کی انکوائری میں اسکرین شاٹ جعلی ثابت ہوئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں