نگران وزیراعظم کا انتخاب، اہم شخصیت پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) کون بنے گا نگران وزیر اعظم؟ معروف ماہر معیشت خاموشی سے پاکستان پہنچ گئے، بیرون ملک مقیم سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ 2 دن قبل کراچی پہنچے، پاکستان پہنچنے کے بعد ملاقاتوں کا آغاز کر دیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ کل ہماری حکومتی مدت ختم ہوجائے گی، اقتدار نگران حکومت کے حوالے کردیں گے، حکومت اور اداروں نے مل کر ترقی کا جامع نظام وضع کردیا ہے، جلد پاکستان قرضوں سے جان چھڑا کر قدموں پر کھڑا ہوگا،، ہمیں وسائل کی منصفانہ تقسیم کے نظام پر متفق ہونا ہوگا۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اس دنیا سے چلے گئے مگر پاکستان کو محفوظ بنا گئے،دشمن قیامت تک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے سر اٹھا کر چلنے کچھ اور بھی تقاضے ہیں، 14اگست کی یوم آزادی کے موقعے کے اوپر آج کے دن فیصلہ کرنا ہوگا، اگر اور کچھ نہیں تو ہمیں اپنے شہیدوں کی قربانیوں کا احترام کرنا ہوگا، یتیم بچے اور بچیوں کی عظمت کا لوہا بنانا ہے۔

واحد راستہ شبانہ روز محنت کریں، ہمیں وسائل کی منصفانہ تقسیم کے نظام پر متفق ہونا ہوگا، جلد وہ وقت آئے گا جب پاکستان قرضوں سے جان چھڑا کر قدموں پر کھڑا ہوگا۔وگرنہ یقین کریں تمام باتیں بھلا دی جائیں گی، ایک عظیم قائد ، قائد اعظم کی قیادت میں پاکستان بنا، مگر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا، کل ہماری حکومت کی مدت ختم ہوجائے گی، آئینی قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے حکومت نگران کے حوالے کردیں گے۔ جانے سے پہلے ہم نے پاکستان کی ترقی کا ایک مربوط نظام بنا دیا ہے۔ حکومت اور اداروں نے مل کر جامع نظام وضع کردیا ہے، جس نے عملی شکل اختیار کرلی ہے ، کل میں نے اپنی حکومت کی آخری میٹنگ کی تھی، ہم نے زراعت کو مل کر ترقی دینی ہے، پاکستان میں معدنیات کے کھربوں ڈالر کے وسائل دیئے ہیں ان کو استعمال میں لانا ہے، پاکستان خوشحالی کا انقلاب لانا ہے۔بچے بچیاں، طلباء کو جدید تعلیم کے حصول کیلئے آئی ٹی کا منصوبہ بنا چکے ہیں۔ دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

دوسرے ممالک سے اربوں کی سرمایہ کاری ہے۔ہمیں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے محنت کرنا ہوگی۔ اللہ کے فضل سے اگر ملکر ترقی میں حصہ ڈالیں گے تو کوئی سمندر ہمارے راستے کی رکاوٹ نہیں بنے گا۔میں جنرل عاصم منیر اوروفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت پوری ٹیم کا شکرگزار ہوں، عاصم منیرنے منصب سنبھالا تو بغیر وقت ضائع کئے مجھے بتایا کہ پاکستان کی ترقی کا یہ منصوبہ ہے۔ شکر گزار ہوں جنہوں نے اس ویژن میں ہمارا ہاتھ تھاما۔اس منصوبے سے پاکستان دنیا کی عظیم طاقت بنے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close