حامد میر نے عمران خان اور نواز شریف کی ساتھ بیٹھے تصویر شئیر کرکے اہم سوال پوچھ لیا

اسلام آباد (پی این آئی )چیئرمین تحریک انصاف اس وقت توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا پانے کے بعد اٹک جیل میں قید ہیں اور ان کے وکلاءسزا کو کالعدم قرار دلوانے کیلئے سر توڑ کوششیں کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ میں درخواستیں دائر کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کو بھی اسی جیل میں قید کیا گیا ہے جہاں کی مشکلات ماضی میں نوازشریف بھی برداشت کر چکے ہیں لیکن چونکہ وہ آج کل بیرون ملک ہیں اور پاکستان آنے کی تیاریاں کر رہے ہیں تو اسی صورتحال میں سینئر صحافی حامد میر نے نوازشریف اور عمران خان کی ایک ساتھ بیٹھے ہوئے ماضی میں بنائی گئی یادگار تصویر شیئر کی اور ساتھ ایک اہم سوال بھی اٹھا دیا ۔حامد میر نے تصویر کے ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ” ان دونوں سابق وزرائے اعظم کو عدالتوں سے سزا دلوا کر نااہل کیا گیا دونوں بار بار جیل گئے کیا یہ دونوں کبھی سوچیں گے کہ اگر ان کا سیاسی اختلاف انتقام نہ بنتا اور یہ آپس میں لڑ لڑ کر کمزور نہ ہوتے تو آج حالات کچھ مختلف ہوتے ؟“۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close