توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف اپیل، عمران خان کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 5سال کیلئے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دے رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close