اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے انتخابات میں تاخیر کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق امریکی ٹی وی کو انٹرویو وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 9 اگست کی شام تک قومی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی، ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق آئینی طور پر انتخابات 90 روز کے اندر اندر کرانے ضروری ہیں اس حساب سے پاکستان میں عام انتخابات نومبر میں ہو جانے چاہیے البتہ مخصوص حالات میں
الیکشن کمیشن ایک سے دو مہینے کے لیے الیکشن کرانے میں تاخیر کر سکتا ہے لیکن اس سے زیادہ انتخابات میں تاخیر نہیں ہو سکتی۔
اس سے قبل وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ مسلم لیگ (ن) کے صدر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر نئی حلقہ بندیاں ہوئیں تو فروری کے تیسرے ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہوں گے،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میری رائے کے مطابق آئینی تقاضہ ہے کہ حلقہ بندیاں ہونی چاہئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں