لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جیل میں قید عمران خان سے رہنمائی حاصل کرنے کی حکمت عملی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں وکلاء کے ذریعے چیئرمین سے رابطہ ہو گا تو رہنمائی لیتے رہیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مردم شماری کے نتائج مئی میں آ چکے تھے۔۔۔۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مشاورت سنت بھی ہے، اس میں برکت بھی ہے اور یہ جمہوریت بھی ہے۔۔۔۔۔
پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہوتے ہیں، جو فیصلہ آیا ہے اسے ہم چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔۔۔۔ شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کو معاشی بحران، سیاسی عدم استحکام سے نکالنا ہے تو واحد حل پاکستان میں شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں