تازہ ترین

غازی یونیورسٹی کی طالبہ نے دو اساتذہ پر گھناؤنا کا الزام عائد کر دیا

ڈیرہ غازی خان (پی این آئی) ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی کی طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے دو اساتذہ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبہ نے الزام عائد کیا کہ اب دونوں اساتذہ اس کی چھوٹی بہن کو بلیک میل کر رہے ہیں۔۔۔۔ اس حوالے سے یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ویڈیو بیان پرانا معاملہ ہے۔۔۔۔ یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ متاثرہ طالبہ کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی،

دونوں اساتذہ کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں