قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا

لاہور ( پی این آئی) نگران وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا، انہوں نے اپویشن لیڈر سے ملاقات تک نگران وزیراعظم کے نام کو ظاہر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی مشاورت کے بعد نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان ہونا ہے۔

 

 

 

سمانیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری، فضل الرحمان اور شہباز شریف سے مشاورت مکمل کرلی، نواز شریف نے ابتدائی طور پر شہباز شریف کو 3 نام بھجوائے۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے نام فائنل کرلیا، نواز شریف نے اپویشن لیڈر سے ملاقات تک نگران وزیراعظم کا نام ظاہر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف اپوزیشن لیڈر سے آئندہ 36 گھنٹے میں ملاقات کریں گے، جس کے بعد اتفاق رائے کی صورت میں نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا، اتفاق رائے نہ ہونے پر نام الیکشن کمیشن کو بجھوائے جائیں گے۔اپوزیشن لیڈر سے نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے نہ ہونے پر اسمبلی تحلیل کے باوجود شہباز شریف وزیراعظم برقرار رہیں گے، الیکشن کمیشن میں نام کے اعلان تک وزیراعظم کا عہدہ ان ہی کے پاس رہے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 10 اگست سے قبل اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں