سانحہ 9 مئی ،پی ٹی آئی کی پلاننگ بے نقاب، آڈیو لیک نے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سانحہ 9مئی سے متعلق نئی لیک آڈیو منظر عام پر آ گئی ، اہم پی ٹی آئی رہنما نے ہولناک انکشاف کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما صمصام بخاری کی نجی محفل میں سانحہ 9 مئی سے متعلق آڈیو لیک سامنے آئی ہے ،جس میں انہوں نے ہولناک انکشاف کیے ہیں۔ لیک آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ صمصام بخاری روایتی انداز گفتگو میں محفل میں موجود کسی شخص کو سانحہ 9 مئی کے حوالے سے کی جانے والی پی ٹی آئی رہنماوں کی پلاننگ بارے بتا رہے ہیں،

صمصام بخاری کہتے ہیں کہ ’’انہوں نے 3 دن پہلے کور کمیٹی کی ایک میٹنگ رکھی،جس میں قاصم سوری شہریار آفریدی اور مراد سعید وغیرہ شامل تھے ، سب سے زیادہ گندہ مراد سعید ہے ، انہوں نے وہاں ڈیزائن کر لیا کہ جو احتجاج کرنا ہے فوجیوں کےخلاف کرنا ہے۔ صمصام بخاری محفل میں موجود شخص کو مزید بتاتے ہیں کہ ایک تو اللہ پاک نے بچت یہ رکھی کہ میں ادھر موجود نہیں تھا، یاسمین راشد کے ساتھ میرا بہت اچھا تعلق ہے

سچی بات ہے کہ میری طبعیت ٹھیک نہیں تھی، دوسرا مجھے اندازہ تھاکہ انہوں نے کوئی فساد کرنا ہے، یہ بعد کی بات ہے جب (عمران خان )گرفتار ہو چکا تھا، یہ عمران خان پکڑا جا چکا تھا اس کے بعد کی بات ہے،میں نے کہا کہ میں اوکاڑہ میں ہوں میں نہیں آسکتا۔شفقت محمود بہت سمجھدار آدمی ہے، انہوں نے وہاں جا کر کہا کہ اب ہمیں کور کمانڈر ہاؤس جانا ہے، شفقت نے کہا نہ جاؤ ہم پارٹی تباہ کر لیں گے، انہوں نے کہا نہیں صاحب کا حکم ہے، شفقت نے گاڑی اسٹارٹ کی اور اپنے گھر آگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close