پرویز خٹک نے عمران خان سے متعلق تہلکہ خیز دعوی کر دیا

پشاور(پی این آئی) تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین اور سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہےکہ ہمیں الیکشن کرانے کے 4 مواقع ملے اور چاروں ضائع کیے گئے کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی نہیں مان رہے تھے وہ اسلام آباد میں بیٹھ کر ملک چلانا چاہتے تھے۔جیو نیوز پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے اتحادیوں سے پوچھتے تک نہیں تھے، ہمیں الیکشن کرانے کے 4 مواقع ملے

الیکشن کے چاروں مواقع ضائع کیے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی نہیں مان رہے تھے، کئی مرتبہ کہا تھا کہ الیکشن کی طرف جانا چاہیے کیوں کہ آگے اندھیرا نظر آرہا ہے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد سے بیٹھ کر ملک چلانا چاہتے تھے، ہم اس سوچ سے پارٹی چلا رہے تھے کہ نیا پاکستان بنے گا ہم نے محنت کی لیکن اس کا صلہ دیا گیا نہ پوچھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نے کابینہ کو بتایا کہ منی لانڈرنگ کے پیسے پکڑے گئےہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی حکومت خود ختم کی، پی ٹی آئی کے پاس معیشت بہتر کرنے کا کوئی پروگرام نہیں تھا، سائفر کے معاملے پر کئی میٹنگز ہوئیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے اعظم خان کو کہا تھا کہ انہیں میری بات نہیں ماننی، اعظم خان کے ساتھ ذاتی اختلاف نہیں تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close