پکنک کیلئے جانیوالی کوسٹر اور ٹرک میں تصادم، بڑا جانی نقصان

اسلام آباد(پی این آئی)کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ ایک کوسٹر اور ٹرک کے مابین نادرن بائی پاس پر ایم ڈی کراسنگ کے قریب پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کوسٹر میں موجود افراد پکنک پر فارم ہاؤس جا رہے تھے جہاں تیز رفتاری کے باعث تصادم کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close