صبح سویرے پشاور میں دہشت گردی، پولیس اہلکار شہید اور زخمی

پشاور (پی این آئی) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں صبح سویرے افسوسناک واقعہ پیش آ گیا ہے ۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید اور دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔۔ مقامی پولیس کے مطابق موبائل پر فائرنگ کا واقعہ بڈھ بیر میں پیش آیا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل یار محمد شہید اور دو اہلکار زخمی ہوئے۔۔۔۔

پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close