پاکستانی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے، لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم کا خراج تحسین

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر و سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے ۔ بین الاقوامی امن کے قیام کے لئے بھی اقوام متحدہ نے ہمیشہ افواج پاکستان کے مجاہدوں کو ترجیح دی اور ایک وقت تو بین الاقوامی فوج میں سب سے بڑا دستہ پاکستانی فوج کا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لئے قربانیاں دینے والوں میں سپاہی سے لے کر لیفٹیننٹ جنرل مشتاق بیگ تک شامل ہیں ۔ہر ملک کو ایسے نوجوان رضا کاروں کی ہر وقت ضرورت رہتی ہے جو قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے اپنی جان نثار کرنے پر ہر وقت آمادہ رہیں۔

الحمداللہ ہمارے ملک میں ایسے رضا کاروں کی کبھی کمی نہیں رہی ، اسی لئے آج بھی ہماری رضاکار فوج دنیا کی ساتویں بڑی فوج ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا کہ پیشہ سپاگری کے لئے پاکستان کے موزوں ترین اعلیٰ نوجوانوں کو راغب کرنے کے لئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ نہ صرف دوران سروس ان کا خیال رکھا جائے بلکہ بعد از ریٹائرمنٹ بھی ان کی جائز ضروریات کو پورا کیا جائے ۔ یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ پیشہ سپاہ گری میں ایک سپاہی تقریباً 36 سال کی عمر میں سروس سے سبکدوش ہو جاتا ہے ۔ سروس میں ترقیاں پانے والوں کی ریٹائرمنٹ عمر 50 سال کے ارد گرد ہوتی ہے ۔ اس لئے وہ دوسرے پیشے اختیار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں تاکہ بوڑھے والدین اور جھوٹے بچوں کی کفالت کے قابل ہوں ۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہر عہدے کے لئے پنشن معقول ہو اور ایک ہو ۔حکومت سابقہ فوجیوںاور سول آرمڈ فورسز کے ملازمین کو مختلف محکموں میں ملازمتیں دے اور ان کے بچوں کے لئے تعلیم اور صحت کی سہولتیں برقرار رکھے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی مردم شماری میں جہاں اور بہت ساری تعلیم، صحت اور روزگار کی تفصیلات اکٹھی کرتے ہیں وہاں یہ بھی دیکھا جائے ملک میں سابقہ فوجی اور سول ارمڈ فورسز کے ملازمین کتنے ہیں ۔بیوائیں کتنی ہیں ، شہداء کے خاندانوں کے لواحقین کتنے ہیں ، دوران سروس اپاہج ہونے والے کتنے ہیں تاکہ سروس ہیڈ کوارٹرز ان کی مدد کو پہنچ سکیں ۔ سروس ہیڈ کوارٹرز اپنے سابقہ ملازمین اور شہداء کے لواحقین کا اپنے وسائل کے مطابق خیال تو رکھ رہے ہیں لیکن ابھی بھی کئی مستحق ملازمین کی داد رسی نہیں ہو رہی ۔ انہوں نے بتایا کہ سابقہ فوجیوں کی تنظیم پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی(پی ای ایس ایس) کایہ ایک پاکیزہ فریضہ ہے کہ ان کی آواز حکام تک پہنچائے یہ ایک ایسا فرض ہے کہ جو ریاضت اور بندگی سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے ۔ بین الاقوامی امن کے قیام کے لئے بھی اقوام متحدہ نے ہمیشہ افواج پاکستان کے مجاہدوں کو ترجیح دی اور ایک وقت تو بین الاقوامی فوج میں سب سے بڑا دستہ پاکستانی فوج کا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لئے قربانیاں دینے والوں میں سپاہی سے لے کر لیفٹیننٹ جنرل مشتاق بیگ تک شامل ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close