اسلام آباد(آئی این پی)توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور جوڈیشل ٹریننگ کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے،اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور جوڈیشل ٹریننگ میں شرکت کے لیے لندن گئے ہیں جہاں وہ 5 سے 13 اگست تک ٹریننگ میں شامل ہوں گے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف ہل میں ہیومن رائٹس اور رول آف لا پر جوڈیشل ٹریننگ جاری ہے،
خیال رہے کہ ملک بھر سے ججز کو جوڈیشل ٹریننگ میں شرکت کے لیے نامزد کیا گیا ہے، اسلام آباد سے جوڈیشل ٹریننگ میں شمولیت کے لیے ججز کی نامزدگی اور ویزا پراسس کا عمل 2 ماہ سے جاری تھا،جج ہمایوں دلاور کی نامزدگی اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی تھی،ہائی کورٹ ذرائع کے مطابق کچھ ججز کو ویزا نہ ملنے پر نام تبدیل کرکے دوسرے ججز کو شامل کیا گیا، پشاور میں بھی کچھ ججز کو ویزا نہ ملنے پر نام تبدیل کیے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں