تحریک انصاف نے پشاور میں میدان مار لیا، جیل میں عمران خان کا جشن

پشاور ( پی این آئی) تحریک انصاف نے پشاور میں میدان مار لیا ۔۔۔ تحصیل متھرا کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی، اے این پی اور مسلم لیگ (ن) کو شکست دے دی۔

تحریک انصاف کے امیدار انعام اللہ 20 ہزار 333 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی رفیع اللہ 13 ہزار 564 ووٹ حاصل کرسکے۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے امیدوار افتخار احمد 9 ہزار 546 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے جیت کی خوشی میں ورسک روڈ پر جشن منا یا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close