مجھے راتوں کو نیند نہیں آتی، وزیراعظم شہباز شریف نے وجہ بتا دی

قصور (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے ڈیفالٹ کے خوف سے نیند نہیں آتی تھی۔ انہوں نے قصور میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری قبر پر لکھا جاتا کہ شہبازشریف کے دور میں ڈیفالٹ ہوئے، اللہ کے فضل سے ڈیفالٹ سے بچ گئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جلسے میں عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر دیکھ کر میری 16 مہینے کی تھکن اتر گئی ہے، عوام کا سمندر گواہی دے رہا ہے اگلا وزیراعظم نوازشریف ہوگا جو ملک کی خدمت کرے گا، اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کو موقع دیا تو 5 سال میں بجلی کے اندھیرے ختم ہوئے، قائد ن لیگ نے موٹروے، سڑکوں اور پلوں کا جال بچھایا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ مہنگائی ہونے کاذمہ دار بنوں، ہمارا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ پر تکیہ تھا، ان کی سخت شرائط تھیں، جو شہباز شریف مریضوں کیلئے دوائی لائے گا کیا وہ مہنگائی لائےگا؟۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ہندوستان کے 5 دھماکوں کے مقابلے میں 6 دھماکے کئے اور ملک کوایٹمی قوت بنا کر ہندوستان کے دانت کھٹے کیے، نوازشریف نے فوج کے ساتھ مل کر ضرب عضب آپریشن شروع کیا جبکہ ماضی کی حکومت اورکچھ لوگوں نے مل کرسوات میں دہشتگردوں کوبسنے دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف چین سے سی پیک لایا تھا، 30 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی، نوازشریف کے دور میں کرپشن اور سفارش کے بغیر لاکھوں لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے۔

، آج انہیں لیپ ٹاپس سےملک بھرمیں روزگارمل رہا ہے، انہوں نے دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کی بنیاد بھی رکھی۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج بدقسمتی سے ٹرین حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کوجنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں