استحکام پاکستان پارٹی نے سیاست کی تگڑی وکٹ اُڑا لی، ہلچل مچ گئی

قصور(پی این آئی)قصور کے طاقتور سیاستدان اور سابق رکن قومی اسمبلی سردارطالب نکئی نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات کے دوران ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

جہانگیرترین نے طالب نکئی اور ایاز نکئی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات دو چار دن آگے پیچھے ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹرن انچیف آئی پی پی جہانگیر ترین نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں تمام رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہیں یہ جماعت ملک کے استحکام کیلئے کام کرے گی۔استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے والے رہنما طالب نکئی نے کہا استحکام پارٹی میں شمولیت کا مقصد غریب عوام اور کسانوں کیلئے کام کرنا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close