جیل انتظامیہ نےعمران خان سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اس وقت اٹک جیل میں قید ہیں جبکہ ان کے وکیل نعیم پنجو تھہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیل انتظامیہ نے عمران خان سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نعیم پنجوتھہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ اٹک جیل انتظامیہ نے عمران خان سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا

نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے پاور آف اٹارنی اور دیگر دستاویزات پر دستخط کرانے ہیں لیکن جیل کی انتظامیہ نے عمران خان سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا،وکیل عمران خان نے بتایا کہ جیل انتظامیہ نےکہا پاور آف اٹارنی کے لیے پیر کو رابطہ کریں، اگر پیر کو بھی ملاقات نہ کرنے دی گئی تو ایک دن مزید ضائع ہو جائےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close