گھریلو ملازمہ پر تشدد، وائرل ویڈیو پر فردوس عاشق اعوان کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)گھریلو ملازمہ پر تشدد کے حوالے سے ہونے والی وائرل ویڈیو پر فردوس عاشق اعوان کا موقف سامنے آگیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ ملازمہ پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں ہوا بلکہ یہ ایک جرائم پیشہ گروہ تھا۔ استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے وائرل ویڈیو سے متعلق کہنا ہے کہ براہ کرم ایسے بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کریں، کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں ہوا۔

یہ ایک جرائم پیشہ گروہ تھا جو 3 کے گروپ میں گھروں میں کام کرتے ہیں اور چوریاں کرکے فرار ہوجاتے ہیں، انکو ہم نے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ انکے خلاف اسلام آباد تھانے میں درخواست جمع کروا دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close