بلال اظہر کیانی ن لیگ کی یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری مقرر

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی کے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی خیبر پختونخوا قائم کر دی گئی۔۔۔۔ چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کمیٹی کی چئیرپرسن مقرر جبکہ مرکزی اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) بلال اظہر کیانی کو یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی خیبر پختوانخوا کا سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔۔۔۔۔کمیٹی کے دیگر ممبران میں اختیار ولی، بلاول آفریدی اور دیگر شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close