نگران وزیراعظم کون ہوگا؟ منظور وسان کی حیران کن پیشنگوئی

خیر پور ( پی این آئی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ نگران وزیراعظم کوئی صحافی بھی ہوسکتا ہے۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق اپنے سیاسی خوابوں کے لیے مشہور پیپلزپارٹی کے سینئررہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پر قسمت کی دیوی ہمیشہ مہربان رہی ہے، نگران وزیراعظم کوئی صحافی بھی ہوسکتا ہے۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ سندھ میں جے یو آئی اور جی ڈی اے کا کوئی مستقل نہیں، پہلے ہنی مون ٹائپ 7 دن کی جیل کاٹ کر آئے ابھی اصل جیل ہوگی۔پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا اتحاد اے این پی اور بلوچستان کی کچھ پارٹیوں سے ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close