عمران خان گرفتاری کے بعد ساتھ موجود سی آئی اے افسر سے کیا گفتگو کرتے ہوئے لاہور سے اسلام آباد آئے؟ تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی) توشہ خانہ کیس میں گرفتار چیئرمین تحریک انصاف نے لاہور سے اسلام آباد کے سفر کے دوران اپنے ساتھ گاڑی میں موجود ایس ایس پی سی آئی اے ملک لیاقت سے کیا بات کی؟ تفصیلات سامنے آگئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور ایک پولیس افسر کی گرفتاری کے بعد گاڑی میں اکٹھے بیٹے ہوئے تصویر وائرل ہورہی ہے۔اس حوالے سے نجی ٹی وی دنیا نیوز کے اینکر اجمل جامی کا اپنے وی لاگ میں کہنا ہے کہ انہیں پولیس ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ عمران خان اپنی گرفتاری کے وقت انتہائی پراطمینان تھے، انہوں نے گاڑی میں موجود ایس ایس پی ملک لیاقت کا حوالہ دیتے ہو کہا کہ ملک لیاقت کا جب عمران خان سے تعارف ہوا تو وہ کہنے لگے کہ میں نےتو آپ کے بارے میں بڑا تلخ سنا تھا کہ آپ بہت سخت افسر ہیں لیکن آپ نے جو سلوک کیا اس سے میں متاثرہوا ہوں۔اجمل جامی نے یہ بھی بتایا کہ لاہور سے منتقلی دوران عمران خان اور ایس ایس پی کے درمیان صوفی ازم پر بھی گفتگو ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے وقت عمران خان صاحب پراعتماد تھے ان کے چہرے پر کوئی پریشانی نہیں تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں