الیکشن نومبر میں بھی نہ ہوئے تو۔۔۔ سینئر صحافی حامد میر نے خبردار کر دیا

اسلام آباد ( پی این آئی) سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر چاہتے ہیں کہ الیکشن ایک سال تک آگے چلے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی الیکشن میں زیادہ دیر نہیں چاہتیں۔

انہوں نے کہا کہ آگے صدر کی مدت بھی ختم ہورہی ہے ، سینیٹ میں آدھی نشستیں خالی ہوجائیں گی ، یہاں تک کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی مدت بھی ختم ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں یہ سب معاملہ آئین کی خلاف ورزی قرار پائے گا، الیکشن نومبر کے بعد بھی نہ ہوئے تو تمام ادارے اس کے ذمہ دار ہونگے، ماضی میں پرویز مشرف نے بھی ایسا کیا تھا مگر اب آپ سب جانتے ہیں کہ ان کا ملک میں کوئی نام لینا والا نہیں ہے۔ یاد رہے کہ آج وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت عام انتخابات شائع کی گئی مردم شماری کے مطابق ہی ہوں گے، اب یہ الیکشن کمیشن پر ہے کہ وہ حلقہ بندیوں کا عمل کتنی جلدی کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں