اسلام آباد (پی این آئی) حکومت میں شامل جماعتوں نے نگران وزیر اعظم کی تقرری کا اختیار شہباز شریف کو دے دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نگران حکومت کی تشکیل کیلئےاتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، اختر مینگل، شاہ زین بگٹی، خالد مقبول صدیقی، اسلم بھوتانی اور محسن داوڑ سمیت دیگر شریک ہوئے، اس موقع پر نگران حکومت اور وزیراعظم کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔ حکومتی جماعتوں نے شہباز شریف کو نگراں وزیراعظم کی تقرری کا اختیار دے دیا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید مشاورت بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں